17 جولائی 2010 - 19:30

پاکستانی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے پانچ اراکین اسمبلی کے ہمراہ حضرت عبدالعظیم حسنی کے حرم شریف میں حاضر ہوکر احاطے میں واقع امامزادگان کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر رانا اقبال محمد خان نے پانچ اراکین اسمبلی کے ہمراہ منگل کے روز شام کے وقت حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے آستانۂ مقدسہ میں حاضر ہوکر حضرت عبدالعظیم، حضرت حمزہ اور حضرت طاہر علیہم السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ پنحاب صوبائی اسمبلی کے اسپیکر جناب رانا محمّد اقبال خان نی حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے آستانۂ مبارکہ کو اسلامی علوم و معارف کے فروغ کے حوالے سے عالم اسلام کا اہم اور مؤثر مرکز قرار دیا اور اس آستانۂ شریفہ میں دینی و مذہبی تعلیمات کے فروغ کے حوالے سے فراہم شدہ سہولیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آستانہ عالم اسلام کی دیگر زیارتگاہوں کے لئے نمونۂ عمل ہے۔......../110